- الإعلانات -

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی پاکستان دہشتگردی کے بڑے حادثے سے محفوظ

روالپنڈی سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب کریبائی اور چرانگڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیاہے ۔
پاک فوج کے ادارے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن مانسہرہ کے قریب کریبائی اور چرانگڈہ کے علاقے میں کیا گیا جس دوران دو دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد ،پستول اے کے 47سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگردوں نے دھماکہ خیزمواد پریشر ککر میں نصب کر رکھا تھا ۔