- الإعلانات -

ایک شخص کی وجہ سے پورا ملک بحران میں مبتلا ہوگیا,عمران خان

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص کی وجہ سے پورا ملک بحران میں مبتلا ہوگیاہے۔وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز رشید جیسے جھوٹے افراد جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔سیاست بدل رہی ہے اب سکول کے بچوں کو بھی سیاسی شعور آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزرا اور ن لیگ کے عہدیدار مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ن لیگ میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے۔