- الإعلانات -

بلاول بھٹو کے کردار پر بات کرنے والے اپنا کردار درست کریں،بلاول ہاؤس

 

کراچی پاکستان  پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اے آر وائی اور دنیا نیوز کے مطابق ترجمان بلاول ہاوس کی جاب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ وفاقی وزرا وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سیاسی لاٹری حاصل کر نا چاہتے ہیں۔ یہ وزرا نواز شریف کی جگہ لینا اور ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹوپر وفاقی وزرا کی تنقید سمجھ سے باہر اور ناقابل قبول ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ خواجہ سعد ، عابد شیر  علی اپنی حدود میں رہیں ان کے ماضی سے کون واقف نہیں ۔ ایک نے لاہور اور ریلوے کی زمینوں پر قبضے کرائے دوسرے نے اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر فیصل آباد کے گرین بیلٹ تک بیچ ڈالے۔ وہ کسی بھی وقت ہوش میں نہیں ہوتے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پرویز رشید کی اپنی اہلیت کیا ہے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے کسی بیان پر تبصرہ کرنا وقت کا زیاں ہے۔ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ بھٹو خاندان کی تعریفیں کرتے ہوئے گزرا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی کہا ہے کہ اگر ہم بولے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ ان لوگوں کے کالے کرتوت ہمارے سامنے ہیں۔