- الإعلانات -

جمائما کے گھر کے باہراحتجاج اور خوب نعرے بازی

لندن برطانیہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے گھر کے باہراحتجاج کیا ہے ۔ذرائع  کے مطابق احتجاج میں مسلم لیگ ن کے 300سے زائد شرکا نے شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے خوب نعرے بازی بھی کی ۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حسن نواز کے گھر کے باہر احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ کے برطانوی عہدیداروں نے جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔