- الإعلانات -

نواز شریف کس کو آگے لا سکتے ہیں شیخ رشید نے راز کھول دیا

لاہور  عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘ستمبر اور اکتوبر سے پہلے تمام ’’اعلانات ‘‘ہوجائیں گے اور کر پشن کر نیوالوں کا کڑا احتساب ہوگا‘‘نوازشر یف کسی بھی صورت اپنے بھائی کو آگے نہیں آنے دیں گے ‘پارلیمانی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا اور عید کے بعد اپوزیشن کو سڑکوں پر ہی آنا پڑ یگا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب نہیں دینا چاہتی بلکہ انکی کوشش ہے کہ وہ کسی صورت سیاسی شہید بن جائے اور فوج انکو اقتدار سے نکال دیں مگر (ن) لیگ کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی اور نوازشر یف اور انکے خاندان کو کر پشن کا حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کسی بھی صورت شہبا زشریف کو آگے نہیں لائیں گے بلکہ نوازشر یف اسحاق ڈار اور بیگم کلثوم نوازکو آگے لاسکتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کون کیا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کی پارلیمانی کمیٹی میں شر یک ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ اس کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا اور آخر کار اپوزیشن سڑکوں پرہی آئیگی