- الإعلانات -

وفاقی بجٹ میں سندھ کو نظرانداز کیا گیا ہے،قائم علی شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کو نظرانداز کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 12 ارب روپے رکھے گئے جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا سندھ کو وفاقی بجٹ میں نظرانداز کیا گیا ہے اور بجٹ میں 180 میں سے سندھ کیلئے صرف 11 ترقیاتی سکیمیں اور 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے گڈوبیراج کی مرمت کا وعدہ بھی وفا نہیں کیا گیا جبکہ حیدر آباد سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر کا دعویٰ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ وفاقی بجٹ میں سندھ کے ساتھ سراسر زیادتی کی گئی ہے۔