- الإعلانات -

شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کیلئے روڈ میپ تیار ، وزیر داخلہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کے روڈ میپ کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر داخلہ نے چیرمین نادرا کی بریفنگ کے بعد روڈ میپ کی منظوری دی ہے اور ابتدائی طور پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے اضلاع میں تصدیق کی جائے گی اور اس حوالے سے نادرادوبارہ تصدیق کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کرے گا،ہیلپ لائن ایک دن میں 10ہزارکالزاور 3 لاکھ ایس ایم ایس کی گیٹ و ے کی حامل ہوگی، ۔وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ نادرا پی ٹی اے کا بائیومیٹرک سمز ویری فیکشن ڈیٹا استعمال کرے گا،یہ بائیومیٹرک سمزڈیٹا 13کروڑموبائل فون سمزاستعمال کرنیوالوں کا ہے۔وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ نادرافیملی کے سربراہ کوایس ایم ایس بھیجے گا ،خاندان کے سربراہ سے فیملی ارکان کی تصدیق کی درخواست کی جائے گی،فیملی ٹری میں غلط اضافہ ہونے پرفیملی سربراہ "نہیں” میں جواب دےگا۔