- الإعلانات -

پاکستانی لڑکی کو ہندوستانی کالج میں داخلے کی امید

نئی دہلی: ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے پیر کے روز پاکستانی نژاد ہندو لڑکی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہندوستانی میڈیکل کالج میں داخلے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گی۔

پاکستان سے ہندوستان منتقل ہونے والی لڑکی مشال مہیش ولی کو اس حوالے سے ہندوستانی وزیر خارجہ سے رابطہ کرنے کا بھی کہا، کیونکہ لڑکی کو پاکستانی ہونے کی وجہ سے ہندوستان کے میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں دیا جارہا۔

ششما سوراج نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘مشال میں آپ کو سی این این نیوز پر دیکھ رہی ہوں، مجھ سے اس نمبر پر کال کرکے رابطہ کرو، میں تمہاری کال کا انتظار کررہی ہوں’۔