- الإعلانات -

عمران خان طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی ادریس راٹھور کو خود وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایس ایس پی عصمت جونیجو کو تشدد کر کے زخمی کر دیا تھا ۔