- الإعلانات -

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ اگلے گا،محکمہ موسمیات

اسلا م آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ آج(رات)بالائی فاٹا میں ایک دو مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ میرپورخاص،سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، مکران ڈویژن اور جنوبی پنجاب(ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایاکہ آج ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے تاہم جمعرات (شام/رات) اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٰں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا :بالاکوٹ07، ڈی آئی خان04، کشمیر:مظفرا?باد06، گڑھی دوپٹہ01، پنجاب: میانوالی 02، فیصل آباد، سرگودھا 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت :دادو،لاڑکانہ 49، سبی، موہنجوداڑو 48، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد47، جیکب آباد 46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22، اسلام آباد 20، کراچی 28، پشاور 24، کوئٹہ 15، گلگت11، چترال 16اور ہنزہ میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔