- الإعلانات -

بیس کروڑ عوام نواز شریف کو دعایئں دیتی رہی عمران خان تنقید کرتے رہے،چودھری شیر علی

 

فیصل آباد مسلم لیگ نواز کے رہنما چودھری شیر علی نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام میں صرف عمران خا ن ہی واحد شخص ہے جو وزیر اعظم کی علالت پر بھی تنقید کر رہا ہے ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی آدمی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک کرکٹر ہیں ۔وہ یہودیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان میں فساد برپا کرنے کیلئے کوشا ں ہیں ۔ چودھری شیر علی
ایک سوال پر چودھری شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاک چائنہ اکنامک کوریڈورروکنے کیلئے سرگرم ہیں ۔