- الإعلانات -

نادرا میں ایمرجنسی نافد کر دی، تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہئے: وزیر داخلہ

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈز کا مسئلہ پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔ نادرا میں اب ایمرجنسی نافذ کر دی، شناختی کارڈز کا ازسر نو تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہئے۔
ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں جس میں چیئرمین نادرا مبین یوسف بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جعلی کارڈز صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہیں اور پاکستان کیلئے یہ مسئلہ اس لئے ہیں کہ 40 لاکھ افغان مہاجرین، بنگلہ دیشی اور برما کے لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کسی حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسئلے پر توجہ نہیں دی اور سابقہ دور حکومت میں صرف 529 شناختی کارڈز بلاک ہوئے جبکہ گزشتہ ڈھائی سال میں 2 لاکھ 50 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب نادرا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، کرپشن کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی اور اب بھی کریں گے۔ انہوں نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے لوگوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہئے۔