- الإعلانات -

اب ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کریں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف

پشاور حکومت نے ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرانے کیلئے مسجد قاسم خان کی شہادتوں کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ مسجد قاسم کی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے پشاور میں اہم اجلاس کی صدارت میں جس میں زونل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حافظعبدالغفور اور مفتی پوپلز ئی شریک سمیت دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ خیبرپختونخواہزونل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکوہکیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی زونل کمیٹی سے رابطہ نہیں کرتی، زونل کمیٹی کوشہادتیں موصول ہوتی ہیں لیکن مرکزی کمیٹی ہمیں نظر انداز کر دیتی ہے۔
اجلاس میں شریک مفتی شہاب الدین نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں ممبران کی بات نہیں سنی جاتی، تین مرتبہ اتفاق رائے کیلئے سفارشات دیں مگر ان پرعملدرآمد نہیں ہوا۔ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کیلئے شرعی اصولوں پراتفاق ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تماممعاملات کو اپنی نگرانی میں حل کرانے اور ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عیدکرانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ مسجد قاسم کی شہادتیں مرکزی رویتہلال کمیٹی کو بھجوائیں گے اور مرکزی کمیٹی سے کہیں تے کہ مسجد قاسم خان کی شہادتوں کا انتظار کیا جائے۔