- الإعلانات -

ہمارا ملک بنا وزیر اعظم ،وزیر اعلی وزیر خارجہ،اور وزیر داخلہ کے چل رہا ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جو آج کل حکومت کے خلاف جارحانہ اننگز کھیل رہے ہیں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھی اپنی تنقید میں گھسیٹ لیا۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک میں نہ تو وزیراعظم ہیں ،نہ وزیر خارجہ ہیں ،نہ وزیراعلیٰ پنجا ب ہیں اور نہ ہی وزیر داخلہ،شکر ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اس وقت اپنے منصب پر فائز نہیں ہیں کیونکہ وہ ہوتے تو خود وزیراعظم بن جاتے۔