- الإعلانات -

تحریک انصاف پانامہ لیکس کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائے گی،عمران خان

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے اور یہ معاملہ ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ہی انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرائے اور اب معاملے کو ہر سطح پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پر کرپشن چھپانے والا مافیا قابض ہے۔