- الإعلانات -

ٹی او آرز کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک کا مطلب حکومت کو رہ فرار چاہیے :سراج الحق

پشاور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ڈیڈ لاک احتساب سے فرار ہونے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا نظام فیل ہو چکا ہے ۔ذرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ حقیقی احتساب کے لیے با اختیار کمیشن کا ہونا بہت ضروری ہے ۔سراج الحق نے مزید کہا کہ آف شور ،پاناما اور لندن لیکس میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کے نام آئے ۔