- الإعلانات -

عمران خان نے وزیر اعظم کے لیے گلدستہ بھیج دیا

لندن تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام اور گلدستہ بھیج دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے بعد عمران خان نے ہارلے ا سٹریٹ کلینک میں نواز شریف کے لیے گلدستہ بھیجا ۔اس موقع پر عمران خان نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا ۔واضح رہے کہ 2013میں جب عمران خان سٹیج سے گر کر زخمی ہوئے تھے تو نواز شریف نے ہسپتال میں جاکر ان سے ملاقات کی تھی ۔