- الإعلانات -

مہاجرین کی واپسی، افغان حکام کی مہلت دینے کی درخواست پر غور کر رہے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغان حکام نے مہاجرین کی واپسی کیلئے مہلت دینے کیلئے درخواست کی ہے جس پر غور کیاجا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مہلت آج رات ختم ہو جائے گی تاہم اس معاملے پر افغان حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے اور نرمی اور توسیع کی اپیل کی گئی ہے۔ افغان حکام نے اپنی درخواست میں رمضان تک افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے تاہم توسیع نہ ہونے کی صورت میں کل سے افغان مہاجرین بغیرویزاپاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔