- الإعلانات -

قانون اصولوں پر بنتے ہیں جو سب کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے ، احسن اقبال

اسلام آباد  وفاقی وزیر ترقی و منصوبے بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون اصولوں پر بنتے ہیں، افراد کے خلاف نہیں، وزیراعظم کیلئے انصاف کا پیمانہ الگ نہیں ہو سکتا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گیارہ ارب ڈالر کا داسو ڈیم خیبرپختونخواہ میں بن رہا ہے تاہم خیبرپختونخواہ کو منصوبوں میں فنڈنگ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔ پرویز خٹک کے تحفظات پر ڈیڑھ گھنٹے تک ان سے بات کی اورمطمئن کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کے منصوبے پر آدھے اخراجات وفاق کی طرف سے دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ بلوچستان کیلئے اس سال 8 سے 9 ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کیلئے وزیراعظم نے جس پیکیج کا اعلان کیا اس کا ڈائریکٹو نہیں ملا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ قانون اصولوں پر بنتے ہیں، افراد کے خلاف نہیں، وزیراعظم کیلئے انصاف کا پیمانہ الگ نہیں ہو سکتا۔