- الإعلانات -

آئے روز خواتین سے گینگ ریپ کے واقعات حکومت کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہیں،چودہری سرور

لاہور  سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کی عزت وجان محفوظ نہیں‘ ایک سال میں1ہزار خواتین سے ریپ اور 100سے زائد گینگ ریپ کے واقعات حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہیں حکومت اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کر نیوالے ادارے کہاں گئے ؟ (ن) لیگ سے امیروں کا نہیں ’’غر یبوں ‘‘کابجٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ‘نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسی نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں‘عوام کو اب حکمرانوں کے بجٹ کے نام سے بھی خوف آتاہے‘کر پشن کر نیوالوں کیخلاف بھی گر ینڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔ ذرائع  کے مطابق تحر یک انصاف شعبہ خواتین کے کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران صوبے میں خواتین کے تحفظ کے قوانین بنانے اور انکے جان ومال کے تحفظ کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ،عملی طور پر پنجاب میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں خواتین کیساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں صوبے میں حکومت اور پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور پنجاب میں سب سے زیادہ خواتین غیر محفوظ ہیں۔