- الإعلانات -

وزیراعظم ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے، شہبازشریف

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن کامیاب رہا جب کہ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی وطن واپس آنے کا فیصلہ کریں گے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن کامیاب رہا، اب وزیراعظم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادراسلامی ملکوں میں خصوصی دعاؤں پر پاکستانیوں اور مسلمانوں کا وزیراعظم اور اپنی طر ف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم تندرست ہو کر جلد وطن واپس جائیں گے لیکن اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔