- الإعلانات -

پی ایس 106کیلئے پی ٹی آئی کی امید وار نصرت انوار کو ہراساں کیا جا رہا ہے:زنیرا ملک

کراچی  پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر زنیرا ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ایس 106کے لیے پی ٹی آئی کی نامزد امید وار نصرت انوار کو سیاسی جماعت کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، سندھ حکومت اور ڈی جی رینجرز فوری نوٹس لیں ،ہماری امید وار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زنیرا ملک نے کہا کہ گزشتہ روز پی ایس 106کی انتخابی مہم کے دوران نامزد امید وار نصرت انوار کو سیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے حراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور پتھر بھی پھینکے گئے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ا نھوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر سیاسی جماعت کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا پورا حق حاصل ہے ،سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولنگ کے روز پی ایس 106اورپی ایس117کے تمام پولنگ اسٹیشن کے اندر او ر باہر رینجرز اور فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے