- الإعلانات -

سپریم کورٹ نےپی پی97 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

اسلام آباد  سپریم کورٹ نے پی پی 97گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ۔

ذرائع  کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے پی پی 97گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو مسلم لیگ نواز کے اشرف وڑائچ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ الیکشن ٹربیونل نے 33پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے حلقے میں دوبارہ گنتی تک الیکشن کمیشن کو نتائج کا اعلان نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
اس سے قبل دوبارہ پولنگ میں ق لیگگ کے ناصر چیمہ پی پی 97سے کامیاب قرار پائے تھے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ٹربیونل کو حلقہ بندیوں سے متعلق معالات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں ۔