- الإعلانات -

محتسب پنجاب جاوید محمود نے استعفیٰ دیدیا وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور  صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود مستعفیٰ ہو گئے ۔

ذرائع  کے مطابق صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جو گورنر پنجاب کو ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید محمود نے ذاتی وجوہات اور مصروفیات  کی بناءپر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہیں مارچ 2013میں محتسب پنجاب مقرر کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ جاوید محمود اس سے قبل چیف سیکرٹری بھی رہے جس کے بعد انہیں صوبائی محتسب تعینات کیا گیا تھا ۔ وہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں ۔