- الإعلانات -

نرسوں کے مطالبات نہ ماننے پر پی ٹی آئی نے حکومت کو دھمکی دے دی

لاہور  اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت نرسز سے مذاکرات کر کے مطالبات تسلیم کرے اور اگر حکومت نے نرسز کے مطالبات نہ مانے تو ہم بھی دھرنے میں شامل ہو نگے ۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت بے حس ہو چکی ہے اور حکومتی رویہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں ، شہباز شریف بتائیں کہ کہاں ہے گڈ گورننس ؟
میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بچیاں دھوپ میں بیٹھی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، حکومت کو نرسز کے مطالبات کو سننا چاہئئے، بچیوں کو گرفتار کرنا انتہائی شرمناک امرہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام پسے ہوئے طبقات کے ساتھ ہے اور کل اس ایشو پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءپیش کریں گے ۔