- الإعلانات -

سپریم کورٹ ایکشن میں سٹی ہاﺅسنگ سکیم پر وفاق اور پنجاب کی رپورٹ مسترد کر دی

اسلامآباد  سپریم کورٹ نے سٹی ہاﺅسنگ سکیم پر وفاق اور پنجاب کی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ ذرائع  کے مطابق سپریم کورٹ میں کم قیمت ہاﺅسنگ سکیموں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وفاق اور پنجاب نے سٹی ہاﺅسنگ سکیم سے متعلق رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ رپورٹ نامکمل ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اگر عدالتی حکم کے مطابق رپورٹ پیش نہ کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سستے رہائشی منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، غریبوں کیلئے پیسے نہیں لیکن لگژری منصوبوں کیلئے پیسے ہیں۔