- الإعلانات -

معاہدہ چین کیساتھ اور سول ورک لوکل ٹھیکیداروں کو دیا گیا ہے،لاہور ہائی کورٹ برہم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔  ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقامی ٹھیکیداروں کو بھی سول ورک دیا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عجیب معاملہ ہے، معاہدہ چین کیساتھ اور سول ورک لوکل ٹھیکیداروں کو دیا گیا ہے۔ سول ورک کے 45 ارب کے بجٹ کا جائزہ لیں تو جھوٹ پکڑا جائے گا۔ عدالت نے سماعت کی کیس کل تک ملتوی کر دی۔