- الإعلانات -

معاشی ترقی میں اضافے کیلئے سماجی ترقی میں بھی اضافہ کرناہوگا،ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی ایم کیو ایم کے شیڈوبجٹ 17-2016پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا تھا کہ ٹیکس دینے سے متعلق بنیادی اصول بنانےکی ضرورت ہے،یہ عقل مندوں کا فورم ہے،کوئی سمجھے نہ سمجھے ہم توسمجھ رہے ہیں ، معاشی ترقی میں اضافے کیلئے سماجی ترقی میں بھی اضافہ کرناہوگا۔
شیڈوبجٹ 17-2016 پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹروبس یاٹرین کی نہیں توانائی بحران کے حل کی ضرورت ہے،تعلیم کی یکساں سہولت فراہم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا بجٹ میں خواتین اور اقلیتوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہو گا۔ٹیکسوں کا منصفانہ نظام رائج کرانا ہوگا۔معیشت کے ہر شعبے سے مساوی سلوک کرنا ہوگا۔
انہوںنے کہا ایم کیوایم نے شیڈو بجٹ میں مکمل گائیڈ لائن بھی دی ہے جبکہ بجٹ تجاویزمیں بانی پاکستان قائدمحمد علی جناح کے وژن کو شامل کیا گیا ہے۔مڈل کلا س کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے ،مڈل کلاس کو نظر انداز کرنے اور معاشی پالیساں غلط ہونے کے باعث پاکستان دو لخت ہوا۔
فاروق ستار نے کہا کہ کرپشن سے متعلق احتساب کا مکمل اور مو¿ثر نظام قائم کرناہوگا،پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنا،قائد ایم کیوایم کاوژن ہے،فاروق ستارنے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اوونرشپ عوام تک پہنچانی چاہیے،