- الإعلانات -

صدر مملکت کا پارلیمینٹ سے خطاب رسمی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا، نعیم الحق

اسلام آباد  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پہلے سے لکھی ایک رسمی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
ذرائع  کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ صدر مملکت کاخطاب قومی لائحہ عمل کے رہنماءاصولوں کا اعلان مقصود ہوتا ہے لیکن ممنون حسین نے اپنے خطاب میں وطن کو درپیش اہم ترین چیلنجز کو ہی نظرانداز کر دیا۔ مندرجات سے یہ نہیں لگتا کہ سربراہ ریاست کا خطاب قومی امنگوں کا آئینہ دار تھا۔