- الإعلانات -

بجٹ 3 جون کو، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کمیٹی کی سفارشات سے ہوگا : اسحاق ڈار

اسلام آباد  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ 3 جون کو ہی پیش کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہو گا۔

ذرائع  کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نواز ریف کی صحت تیزی سےبہتر ہو رہی ہے اور وہ بے ہوشی کی صورتحال سے مکمل طور پر باہر آ گئے ہیں جبکہڈاکٹرز بھی ان کی ریکوری سے مطمئن ہیں مگر ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کیاجازت سے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ 3 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، اس کیلئے الگ سے نوٹیفکیشنجاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کمیٹیکی سفارشات کے مطابق ہو گا۔ بجٹ میں پانچ برآمدی سیکٹرز کو بجٹ میں توجہ دی جائے گی اور زراعت، ٹیکسٹائل اور برآمدات کو ریلیف دیا جائے گا۔مردم شماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مردم شماری کیلئے فوج کی شمولیت ضروری ہے اس لئے آپریشن ضرب عضب کے ختم ہونے تک یہ نہیں ہو سکتی۔