- الإعلانات -

ٹی او آرزکے معاملے پر ڈیڈ لاک ایسا رہا توسیاست سڑکوں پر ہو گی،خورشید شاہ

اسلام آباد  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹی او آرزکے معاملے پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ حکومت کے مفاد میں ہے، ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توسیاست سڑکوں پر ہو گی،پانامہ لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ممنون حسین کا مشترکہ اجلاس سے خطاب تحمل سے سنیں گے، امید ہے صدر مملکت کرپشن کے اوپر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہو گی، ہم نہیں چاہتے کہ سیاست سڑکوں پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعتزاز احسن نے پانامہ لیکس کمیٹی میں ڈیڈ لاک پر مجھ سے بات کی ہے، ڈیڈ لاک کا ختم ہونا حکومت کے مفاد میں ہے،پانامہ لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے