- الإعلانات -

گوجرانوالہ : بنک ڈکیٹی ڈاکو لاکھوں روپے لیکر فرار ،مزاحمت پر 2سکیورٹی گارڈ زخمی

گوجرانوالہ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے چندا قلعہ کے قریب ملزمان نجی بنک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ۔

ذرائع  کے مطابق چندا قلعہ کے قریب بنک ڈکیتی کی واردات میں ڈاکولاکھوں روپے لیکر فرار ہوئے اور مزاحمت پر 2سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بنک ملازمین کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دو سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ ڈاکو کتنی رقم لیکر گئے ہیں ۔