- الإعلانات -

بلاول بھٹو پاناما لیکس کو انجام تک پہچانے کے لیے دبئی روانہ

کراچی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔بلاول دبئی میں اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کیلئے دبئی روانہ ہوئے۔بلاول آصف زرداری کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوںمیں پاناما لیکس، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول پاناما لیکس اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی اپنانے پر مشاورت کریں گے۔