- الإعلانات -

شاہ محمود قریشی کی حیدر آباد آمد پر کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے جس سے 5 کارکن زخمی ہو گئے

حیدر آباد  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آمد پر کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے جس سے 5 کارکن زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حیدر آباد آمد سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں آپسی جھگڑے میں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
۔ کارکن شاہ محمود قریشی کا استقبال کرنے کیلئے ٹول پلازہ پر جمع تھے کہ تلخ کلامی ہو گئی جو بڑھتی بڑھتی جھگڑے تک جا پہنچی تاہم خبر ملنے پر مقامی رہنما موقع پر پہنچے اور کارکنوں میں بیچ بچا کرادیا ۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو منتشر کردیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کارکنوں کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔