- الإعلانات -

سندھ حکومت پولیو مہم کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام، رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش

کراچی  سندھ حکومت انسداد پولیو مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل نہ کر سکی۔

ذرائع  کے مطابق سندھ حکومت پولیو مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکا م ہو گئی ہے اور پولیو مہم کے دوران سندھ کے کسی بھی شہر میں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے ۔ پولیم مہم کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی میں سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران ذیادہ تر والدین نے اپنےبچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جبکہ کراچی میں بھی پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں میں اضافہ ہو اہے ۔ مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پولیو اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے تاہم اس ناکامی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نا تجربہ کار اور ضرورت سے کم عملے کی فراہمی تھی ۔