- الإعلانات -

حلیمہ بی بی قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم رضوان کی بیوی سونیا گرفتار

کراچی میں حلیمہ بی بی کے پراسرار قتل کیس میں نامزد سونیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مرکزی ملزم رضوان ایاز کی اہلیہ ہے۔

ڈی آئی جی ساﺅتھ منیر شیخ کے مطابق ملزمہ کو فریئر سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے اپنے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات تک رضوان اس کے ساتھ ہی موجود تھا اور بار بار شہر چھوڑنے پر اصرار کر رہا تھا۔ اس نے کہا کہ اب وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتی کہ رضوان 34 اس وقت کہاں ہے۔ اس نے کہا کہ اسے رضوان اور حلیمہ بی بی کے درمیان تعلقات سے متعلق بھی کچھ علم نہیں تاہم رضوان کچھ دنوں سے پریشان تھا اور میری اس کے ساتھ لڑائی بھی ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق حلیمہ بی بی 4 سال کے عبداللہ کی والدہ ہے جسے رضوان ایاز ایدھی سنٹر کلفٹن چھوڑ گیا تھا اور ریکارڈ کے مطابق حلیمہ بی بی کو رضوان نے ہی کرائے پر مکان بھی دلوایا تھا۔ حلیمہ بی بی کی لاش گزشتہ ہفتے دہلی کالونی میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی