- الإعلانات -

کل رات آنیوالی طوفانی آندھی نے ملک بھر میں 8افراد کی جان لے لی

اسلام آباد  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) حکام کا کہنا ہے کہ کل رات آنیوالی طوفانی آندھی سے ملک بھر میں 8افراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفانی آندھی سے جڑواں شہروں میں 3 افراد جبکہ خیبر پختونخوا میں 5 اموات ہوئیں ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آندھی سے اسلام آباد ، راولپنڈی کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 65 افراد زخمی ہوئے تاہم ان علاقوں میں ہونے والے مالی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔