- الإعلانات -

وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن،ڈاکٹرز

لندن وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے،ڈاکٹروں نے آج انہیں زیادہ دیر بٹھانے کی کوشش کی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آج ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو کچھ دیر چلا یا اور ان کے کھانے میں ہلکی پھلکی غذا دی گئی ۔وزیر اعظم نواز شریف اپنے گھر والوں سے بات چیت بھی کر رہے ہیں ۔نواز شریف کو کمزوری کی وجہ سے کل تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا ۔