- الإعلانات -

پی ٹی آئی کا 5جون کو کوہاٹ میں جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد  پاکستان تحریک انصاف 5جون کو کوہاٹ میں میدان سجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 5جون کو کوہاٹ میں عوامی میدان سجانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ جلسہ کے حوالے سے بنی گالہ میں ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں جلسہ سے متعلق امور خصوصا خواتین کی سکیورٹی کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔