- الإعلانات -

طارق فاطمی کی صاحبزادی صائمہ طارق کانکاح نامہ منظر عام پر آ گیا

لاہور وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی صاحبزادی کی یہودی کے ساتھ شادی کی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت نکلیں ۔تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی کی بیٹی صائمہ طارق فاطمی اور میکائل ویمگینز 29 مئی 2005 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور میکائل ویمگینز نے صائمہ طارق فاطمی سے شادی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا ۔نکاح نامہ منظر عام پر آ گیاہے جس پر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ میں مذہب والے خانے میں ان کا مذہب ’اسلام ‘لکھاہے ۔