- الإعلانات -

کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے بلکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں،چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری

اسلام آباد  چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس ہو یا ڈی ایچ اے تحقیقات، نیب پر دباﺅ ہے۔ کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے بلکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کرپشن کے خاتمے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس ہو یا پھر ڈی ایچ اے معاملے کی تحقیقات، نیب پر دباﺅ ہے مگر ہم نے اپنے حصے کی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانا ہے۔ میں یہ واضح کردوں کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کر رہ بلکہ اپنے حصے کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر بڑا بوجھ بن جاتی ہے اور اگر ملک سے محبت کریں گے تو کرپشن بھی ختم ہوجائے گی۔ پاکستان آج اپنے 70سالہ سفر میں اہم ترین اور درخشاں موڑ پر ہے اور آج یہاں سے کرپشن کےخلاف اٹھنے والا پیغام ملک بھر میں پھیل رہاہے ۔