- الإعلانات -

کرک:مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ،5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرک انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زیادہ  مسافر زخمی ہو گئے ۔ذرائع  کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کا انڈ س ہائی وے پر تیز رفتار آئل ٹینکر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔