- الإعلانات -

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

لاہور  وفاق اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع  کے مطابق رمضان المبارک کے دوران وفاقی اداروں کے دفاتر صبح 8 بجے سے 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ پنجاب حکومت کے دفاتر صبح 8 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ جمعے کے روز وفاقی و صوبائی دفاتر کے اوقات کار 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔