- الإعلانات -

سندھ ضمنی الیکشن ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کانٹے دار مقابلہ

کراچی سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر جمعرات کو ضمنی الیکشن ہوئے ان میں کراچی کی دو اور نوشہرو فیروز کی ایک نشست شامل ہیں۔ کراچی کی دونوں نشستیں ایم کیو ایم کے ارکان کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اور مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں جبکہ نوشہرو فیروز کی نشست پی ایس 22 این پی پی کے عارف جتوئی کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عارف جتوئی اب ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق کراچی کی دونوں نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بڑی سبقت حاصل ہے۔ اب تک کا رحجان دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی دونوں نشستیں حاصل کر لے گی جبکہ پیپلز پارٹی نوشہرو فیروز کی نشست ن لیگ سے چھین لے گی۔