- الإعلانات -

ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث وقاص جبار 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے

کراچی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکن وقاص جبار کو 90 روز کی نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

ذرائع  کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں  جسٹس فاروق شاہ کے روبرو رینجرز نے سیاسی جماعت کے کارکن وقاص جبار کو پیش کیا۔ رینجرز کے لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ دوران سماعت ملزم کا کہنا تھا کہ اس کا  متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ملزم نے ایم کیو ایم  کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کی طرف سے جمع کرائے گئے وکالت نامے پر دستخط کرنے سے بھی انکار کردیا۔ عدالت نے رینجرز لا افسر کی استدعا پر ملزم وقاص جبار کو 90روز کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا۔