- الإعلانات -

دہشتگرد پورے ملک میں چھپے ہوئے ہیں جو موقع پا کر دہشتگردی کرتے ہیں، وزیر قانون

اسلام آباد وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ دہشتگرد پورے ملک میں چھپے ہوئے ہیں جووقفے وقفے سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں،پنجاب میں 250 کے قریب دہشتگردوں کو پکڑا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد پورے ملک میں چھپے ہوئے ہیں ،صرف پنجاب میں نہیں ہیں یہ دہشتگردوقفے وقفے سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پنجاب میں کئی آپریشن ہوئے اوردہشتگردی میں ملوث250 کے قریب افرادکو پکڑا گی اہے ۔ان میں بھتہ خور اور ڈاکو بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ پانچ ماہ میں چھ سو سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے ہیں۔