- الإعلانات -

سندھ ہائیکورٹ نے گڑھی یاسین میں ملازمین کی تقرری، بجٹ اورتنخواہوں کی تفصیلات طلب کر لیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے گڑھی یاسین میں ترقیاتی منصوبوںکے نام پر کرپشن سے متعلق کیس میں سیکرٹری بلدیات اور کمشنر کراچی کو پیش ہو کربجٹ اخراجات کی وضاحت کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق گڑھی یاسین میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشنکے معاملے کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس سندھہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ترقیاتی بجٹ سیاسی کارکنوں پر خرچ کردیا جاتاہے،ترقیاتی کام کیسے ہوگا ، گھوسٹ ملازمین بھرتی کرکے سیاسی کارکنوں کو نوازا جاتاہے ، پورے سندھ میں اسی طرح بجٹ کھایا جاتا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری بلدیات اور کمشنر کراچی کو پیش ہوکر بجٹ اخراجات کی وضاحت کرنے کا حکم دیا اور گڑھی یاسین میں تعینات 322 ملازمین کی تقرری، بجٹ اور تنخواہوں سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔