- الإعلانات -

بجٹ اجلاس میں حکومت کی بات سنیں گے اور بعد میں رد عمل دیں گے،متحدہ اپوزیشن

اسلام آباد متحدہ اپوزیشن نے بجٹ اجلاس سے واک آﺅٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع  کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ اجلاس میں حکومت کی بات سنیں گے اور بعد میں رد عمل دیں گے ۔متحدہ اپوزیشن نے کہاہے کہ معاشی اہداف کی ناکامی پر حکومت پر کڑی تنقید کی جائے گی ۔واضح رہے کہ آج کچھ دیر میں وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے مالی سا ل کے 4450 ارب روپے کا بجٹ پیش کریں گے۔