- الإعلانات -

زائد العمر شہریوں کو پبلک سروس کمیشن میں 2 سال کی رعایت دینے کی قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے کورونا کے پیش نظر زائد العمر شہریوں کو پبلک سروس کمیشن میں 2 سال کی رعایت دینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ۔ حکومتی و اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ منظور کی گئی۔

قرارداد میں زائد العمر شہریوں کو عمر میں رعایت کورونا وباء کے باعث دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی میں وفاقی فنڈز سے ہرضلع میں جیل کی تعمیر سے متعلق قرارداد بھی منظورکی گئی۔

حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاق اپنے قیدیوں کے اخراجات خود بردداشت کرے اور ہر ضلع میں جیل کی تعمیر کو یقینی بنائے، اراکین نے قرارداد کو متقفہ طور پرمنظور کیا۔