- الإعلانات -

مزدوروں کی ماہانہ اجرات 13 ہزار سے بڑھا کر 14 کر دی گئی

اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کر تے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کیلئے مزدوروں کی کم از کم اجرت 13ہزار سے بڑھا کر 14ہزار کی جارہی ہے۔ انہوں نے معذور افراد کیلئے حکومت کی جانب سے سپیشل کنوینس الاونس کی مد میں ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیر خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جن ریٹائرڈ افراد کی عمر 85سال سے زائد ہیں ان کی پنشن میں 25فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔